Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

بجٹ میں موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کم کرنے کی تجویز پیش

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کا آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جائزہ لیا جائے گا۔

کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال اور ٹیکس پالیسی آفس کے حکام نے بریفنگ دی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے معاملے کو آئندہ بجٹ میں زیر غور لایا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت 500 ڈالر سے زائد مالیت کے درآمدی موبائل فونز پر تقریباً 76 ہزار روپے تک ٹیکس عائد ہوتا ہے، جو مجموعی طور پر 54 فیصد بنتا ہے، جبکہ 700 سے 750 ڈالر قیمت والے فونز پر ٹیکس کی شرح تقریباً 55 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔

حکام کے مطابق درآمدی موبائل فونز پر 54 فیصد ٹیکس عائد ہے، جبکہ مقامی طور پر تیار یا اسمبل کیے گئے فونز پر یہ شرح کم ہو کر تقریباً 25 فیصد رہ جاتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ موبائل فونز پر اس وقت 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) بھی لاگو ہے، جبکہ مہنگے فونز پر تقریباً 11 ہزار 500 روپے ودہولڈنگ ٹیکس اور رعایتی انکم ٹیکس بھی لیا جاتا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ فی الحال 18 فیصد جی ایس ٹی یا ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی گنجائش موجود نہیں۔

Related posts

واٹس ایپ کی نئی ڈیسک ٹاپ ایپ پاکستان میں متعارف

Mobeera Fatima

سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

آئی کیوب قمر کی کامیابی، پاکستان کا ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

admin

Leave a Comment