Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ریپڈ سپورٹ فورسز کا اپنی حکومت قائم کرنیکا اعلان ، سوڈان کی تقسیم کے خدشات بڑھ گئے

سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے 2 سالہ جنگ کے بعد فوج کی حمایت یافتہ انتظامیہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی  کے مطابق آر ایس ایف کے رہنما عبدالفتاح البرہان کے سابق نائب محمد حمدان ڈاگلو کی سربراہی میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے حریف حکومت کا اعلان ایسے وقت میں کیا، جب سوڈان کی تقسیم کے حوالے سے بین الاقوامی خدشات بڑھ رہے ہیں۔

ایک بیان میں محمد حمدان ڈاگلو نے کہا کہ ہم فخر کے ساتھ امن اور اتحاد کی حکومت کے قیام کا اعلان کرتے ہیں، جو سوڈان کے حقیقی چہرے کی عکاسی کرتا ہے۔

آر ایس ایف اور اس کے اتحادیوں نے فروری میں کینیا میں ایک چارٹر پر دستخط کیے تھے، جس میں ان کے زیر کنٹرول علاقوں میں ’امن اور اتحاد کی حکومت‘ کا اعلان کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوڈان میں بگڑتے ہوئے تنازع سے ملک کی تقسیم مزید گہری ہو سکتی ہے۔

Related posts

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا میں 7 ارب ، 19 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اجرا کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment