Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، حادثات میں 14 افراد جاں بحق، الرٹ جاری

پشاور: خیبرپختونخوا میں 19 جولائی سے جاری تیز بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 مرد، 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 28 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 6 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے کے تمام بڑے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 23 جولائی تک وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس اور سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 1700 پر رابطہ کریں۔

Related posts

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، دوطرفہ تعاون اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ، عمران خان حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے ، رانا ثناءاللہ

Mobeera Fatima

توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فریقین کو نوٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment