Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مٹی کا تیل 11 روپے ، 19 پیسے مہنگا ، پیٹرول پر لیوی میں بھی اضافہ

پیٹرول پر عائد لیوی میں 9 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول پر عائد لیوی ایک مرتبہ پھر 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، پیٹرول پر لیوی کی شرح اس سے قبل 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ لیوی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 19 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو گئی ، اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 231 روپے 14 پیسے تھی۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی برقرار رکھی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 70 روپے 82 پیسے برقرار رہے گی۔

Related posts

بنوں جرگے کے مطالبات جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کیلئے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان

Mobeera Fatima

شاعر احمد فرہاد آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں ، اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ

admin

Leave a Comment