Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی وجوہات ، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ

سکیورٹی وجوہات کے باعث جنوبی وزیرستان میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک جبکہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گی۔ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ احمد وام سے کوٹکئی تک کی روڈ بھی بند رہے گی۔

ڈی سی کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ،جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہے، وانا سے انگور اڈہ اور وانا سے ٹانک جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

Related posts

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment