Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ، میرے قتل کی کوشش کے نتائج سنگین ہونگے ، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی آمیز اور سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران نے مجھے قتل یا اقدامِ قتل کی دھمکی پر عمل کیا تو سنگین نتائج ہوں گے۔ ایران نے دھمکی پر عمل کرنے کی کوشش کی تو مزید ہزاروں میزائل داغے جائیں گے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی ہٹ لسٹ پر ہیں، ایران کئی برس سے انہیں مردہ دیکھنا چاہتا ہے، انہیں کچھ ہوا تو ایران پر اتنی بمباری کی جائے جو پہلے کبھی نہ دیکھی گئی ہو۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس ایسی انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران مبینہ طور پر انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

Related posts

بنگلا دیش کا بھارتی دباؤ اور بالادستی قبول کرنے سے انکار، مودی کو وارننگ بھی دے دی

Mobeera Fatima

ترکی ، گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ، 12 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment