Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت ، ٹرمپ نے باراک اوباما کو غدار قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق تحقیقات پر سابق صدر باراک اوباما پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابات میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا وقت آ گیا ہے ، اس سازش میں سابق صدر اوباما براہ راست ملوث تھے اور اُن کا یہ عمل غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اوباما نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے سابق رکن کانگریس تلسی گبارڈ نے انٹیلی جنس دستاویزات کے حوالے سے کہا تھا کہ اوباما انتظامیہ کے اہلکاروں نے جان بوجھ کر روسی مداخلت کا جعلی بیانیہ تشکیل دیا۔

یاد رہے 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی، اس کے بعد امریکا میں ٹرمپ کی جیت میں روس کے کردار کے حوالے سے بحث چھڑ گئی تھی۔

Related posts

مرغی کا گوشت 432 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پاک بھارت میچ کراچی اور سندھ میں کن جگہوں پر بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا؟

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے کی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment