Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نواز شریف دبئی روانہ ، ایک روز قیام کے بعد لندن جائیں گے

 مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہو گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف بیرون ممالک دوروں کے لئے لاہور ایئرپورٹ سے صبح 9 بج کر 22 منٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے ، دبئی میں نواز شریف ایک روز قیام کے بعد لندن جائیں گے۔

غیر ملکی دوروں کے دوران نواز شریف امریکا، لندن اور یورپ بھی جائیں گے، 29 اکتوبر کو نواز شریف لندن سے امریکا جائیں گے، وہ امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے لندن میں اپنے چیک اپ کے لئے جانا تھا، آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ پہلے ملتوی کیا تھا، اب وہ لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے اس کے علاوہ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Related posts

مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا، لاہور میں انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی

Mobeera Fatima

رواں سال پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا، پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر

Mobeera Fatima

گوجرانوالہ: اسپتال میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا، ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment