Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کی توقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، انتظامیہ کا اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت پھر بڑھ گئی، انڈے بھی مزید مہنگے

Mobeera Fatima

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment