Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کو مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی اضلا ع میں صبح کے اوقات کے دوران حد نگاہ کم رہنے کی توقع ہے تا ہم شام/رات میں مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان تاہم شام/رات میں چترال، دیر، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں میں بعد از دوپہر تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

Related posts

ایران ، اسرائیلی جاسوس اور جوہری سائنسدان کے قتل میں ملوث 3 کو سزائےموت

Mobeera Fatima

امریکا بھارت، اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا

Mobeera Fatima

امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائزز کا نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment