Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سری لنکا میں بارش اور سیلاب ، 14 افراد ہلاک ، نظام زندگی مفلوج ، اسکول بند

سری لنکا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ، حکومت نے تمام اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے جزائر میں مون سون کی بارشوں اور طوفانوں نے تباہی مچا دی ، 25 میں سے 20 اضلاع میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

دارالحکومت کولمبو کے نزدیک ایک ہی خاندان کے 3 افراد سیلاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ 9 افراد درختوں کے گرنے سے کچلے گئے ،اسی طرح مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے میں متعدد افراد دب گئے جن میں سے ایک لڑکا اور لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

علاوہ ازیں وائلڈ لائف حکام کے مطابق 7 ہاتھی بھی سیلاب میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔

Related posts

وزیراعظم کی پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

میری والدہ پاکستان کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی

admin

Leave a Comment