Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں بارش کیلئے آج نماز استسقاء ادا کی جائے گی، سرکلر جاری

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے آج جمعہ کے روز نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

سرکلر کے مطابق آج جمعہ کو وفاقی اور صوبائی سطح پر نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی، چاروں صوبوں، گلگت، آزاد کشمیر کے سیکرٹری اوقاف کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

سرکلر میں کہا گیا کہ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اورا سموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلوۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ عوام الناس اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔

Related posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق

Mobeera Fatima

معیشت کی مضبوطی اور بجلی بلوں میں کمی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کرینگے ، نواز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment