Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو بھی دھچکا لگا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، 100 انڈیکس میں 786 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس  94 ہزار976 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 94 ہزار 191 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو بڑا دھچکا لگا ہے ، انٹر بینک میں 14 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے ، 60 پیسے پر آ گئی ہے۔

Related posts

چیف جسٹس پر قتل کے فتوے، حکومت کا سخت ترین کارروائی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کا اجرا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment