Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

قطر اور سعودی عرب کا شام کیلئے 8 کروڑ ، 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

قطر اور سعودی عرب  نے شام کیلئے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این ڈی پی کے ساتھ قطر اور سعودی عرب کی جانب سے شام کو دیے جانے والے  فنڈز کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے شام کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کیلئے مالی تعاون فراہم کیا تھا۔ اس کے علاوہ اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے واجبات ادا کیے تھے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے چند دن پہلے یمن کو 368 ملین ڈالر کی اضافی اقتصادی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

جنسی ہراسانی کے الزامات ، شاہ چارلس نے چھوٹے بھائی اینڈریو سے پرنس کا لقب واپس لے لیا

Mobeera Fatima

ٹرمپ کا معاشی جنگ کا اعلان امریکا کے بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، عباس عراقچی

Mobeera Fatima

پاکستان نے مجھے زندگی کا اصل مقصد بتایا، میں پرسکون اور خوش ہوں، کلیئر اسٹیفن

admin

Leave a Comment