Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین پر کرین گر گئی، 22 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے ملک کے شمال مشرقی حصے کی جانب جانے والی مسافر ٹرین ایک حادثے کے باعث پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تھائی پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح صوبہ ناکھون راتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا جو بنکاک سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر کام کے دوران ایک تعمیراتی کرین اچانک منہدم ہو کر گزرتی ہوئی ٹرین کے ایک ڈبے پر جا گری۔

کرین کے ٹکرانے سے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور کچھ دیر کے لیے آگ بھی بھڑک اٹھی۔

حادثے کے وقت ٹرین صوبہ اوبن راتچاتھانی جا رہی تھی۔

Related posts

ڈالر کو تباہ کرنیکی کوشش کی تو 150 فیصد ٹیرف لگا دینگے ، ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

Mobeera Fatima

بھارتی قومی ترانہ مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں لازمی قرار

admin

ضوابط کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں 10 ریکروٹنگ ایجنسیاں سیل ، 27 کے لائسنس منسوخ

Mobeera Fatima

Leave a Comment