Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کااجراء، 84 ارب روپے سے زائد مختص

پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس اسکیم کا اجراء ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے تحت 84 ارب روپے سے زائد جبکہ آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 48 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے،اس ا سکیم کے تحت حاصل کیا گیا قرض 5 سال کی آسان اقساط میں واپس کیا جا سکے گا۔

25 سے 55 سال تک پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں، قرض حاصل کرنے کیلئے ایکٹیو فائلر ہونا ضروری اور کسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت قرار دی گئی ہے۔

آسان کاوربار فنانس سکیم کے لئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست اورتفصیلات کے لئے ویب پورٹل پر اپلائی کیا جا سکتا ہے،آسان کاروبارفنانس کے لئے akf.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

پاک بحریہ کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل کی تقریب میں خصوصی شرکت

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

Mobeera Fatima

طیب ایردوان کا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی کا تحفہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment