پنجاب حکومت نے عیدالاضحی پر عوام کی آسانی کیلئے پاکستان کا پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم کردیا۔ شہری قربانی کیلیے گھر بیٹھے من پسند جانور خرید سکیں اور پیسے بھی پسندیدہ جانور گھر پہنچنے کے بعد ہی ادا کرنا ہونگے۔
پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کی گئی ایپ میں جانوروں کی تصاویر، ویڈیو، وزن، قیمت اور بیوپاری کا رابطہ نمبر موجود ہوگا۔ چیئرمین کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ابراہیم طارق کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے من پسند جانور کا آرڈر دے سکیں گے۔
اس اقدام سے منڈیوں میں رش کم ہونے کیساتھ ساتھ پٹرول اور وقت کی بچت ہوگی۔ فراڈ سے بچنے کیلئے جانور خریدار کیگھر پہنچنے اور پسند آنے پر ہی رقم کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ عوام نے بھی آن لائن کیٹل مارکیٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔