Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز دینے اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرزدینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے کاشتکاروں کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر دینے کا اعلان کیا ہے۔

ساڑھے 12 سے25ایکٹر رقبے پرگندم کاشت کرنیوالے کسانوں کیلئے1000لینڈ لیولرز دیے جائیں گے 25،ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنیوالے کسانوں کو1000گرین ٹریکٹربالکل مفت ملیں گے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پورا ساتھ دیں گے،کاشتکار ہمارے بھائی ہیں،ان کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے،پنجاب میں کاشتکارکی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے،گندم کی کاشت پرکسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں کاشتکاروں کے لئے ریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے، تاریخ میں مثال نہیں ملتی، گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔ کاشتکار مفت ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز سکیم کے لئے ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800-17000پر کا ل کر سکتے ہیں۔

Related posts

گوتم اڈانی کا امریکا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں کا اعلان

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی2025، دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائیگا

Mobeera Fatima

طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

admin

Leave a Comment