Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج عمران خان سے ملاقات کرے گی

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات آج طے پا گئی۔

مذاکراتی کمیٹی کے ارکان آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، کمیٹی حکومت کیساتھ ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور پر بریفنگ دے گی۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری معاونت کریں گے۔

Related posts

امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد روک دی

Mobeera Fatima

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ کا بیان ریکارڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment