Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کا احتجاج ، راولپنڈی اسلام آباد کیلئے کوارڈی نیشن کمیٹیاں تشکیل

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپںڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر جبکہ راولپنڈی کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں۔

Related posts

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 10 اگست تک بارشوں کا امکان

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment