Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔

الیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور ساتھیوں کو غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی جس پر انہیں گرفتار کرکے تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں شاہراہ کو بلاک کرنے ، پولیس پر پتھراؤ اور مزاحمت کی دفعات شامل ہیں۔

Related posts

کویت میں شب معراج کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

افغان مہاجرین کی جرمنی میں موجودگی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم

admin

Leave a Comment