Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی پر اڈیالہ میں 21 ماہ کا خرچہ 55 کروڑ

 بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لگ بھگ 520 دنوں سے جیل میں ہیں۔ اور ان کے خلاف 188 مقدمات فائل کیے گئے ہیں۔ جن میں 4 انویسٹی گیشنز اور انکوائریز نیب میں ہیں۔

عمران خان کے خلاف 12 انویسٹی گیشنز ایف آئی اے میں ہیں۔ جبکہ ملک بھر کے 70 پولیس اسٹیشنز میں 172 کریمینل مقدمات ہیں۔

سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ حکومت نے جیل میں عمران خان پر 55 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ہیں۔ عمران خان کے قید خانے کے ارد گرد 26 سیکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ 5 ایجنسی کے آپریٹرز جیل کے باہر تعینات ہیں جو سیکیورٹی معاملات دیکھ رہے ہیں۔

Related posts

ایس آئی ایف سی کے نتائج ، چھ ممالک کے ساتھ دس بلین ڈالرز کے معاہدے

admin

کراچی، سمندر میں نہانے، غوطہ خوری پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا، دوسرے مرحلے میں ہزاروں افغان باشندے افغانستان واپس چلے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment