Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے غلط کیا ، حکومت نے بھی تو غلط کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ اسٹیٹ کونسل پر برہم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومت اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا لیکن آپ نے تو پورا اسلام آباد بند کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف اسلام آباد کے تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے کاروبار کو چلنے دیں، آپ نے میڈیا پر ہر جگہ کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر پر ہم اجازت نہیں دے رہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت نے آپ سے کہا تھا کہ شہریوں، تاجروں اور مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں، وہ پی ٹی آئی سے بھی پوچھیں گے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط ہی کیا، درخواست گزار کا کیا قصور تھا؟ ان کے کاروبار کو کیوں بند کیا؟
اسٹیٹ قونصل ملک عبدالرحمٰن نے کہا کہ کچھ رپورٹس آگئی ہیں اور کچھ رپورٹس آنا باقی ہیں۔

Related posts

آئینی ترامیم کے لیے ہمارے ارکان کو 12 کروڑ روپے تک کی آفر ہوچکی ہے، اسد قیصر

Mobeera Fatima

خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ

Mobeera Fatima

2030 تک فروخت ہونے والی گاڑیوں میں 50 فیصد الیکٹرک ہوں گی، بی وائے ڈی پاکستان

Mobeera Fatima

Leave a Comment