Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر عمران خان کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی سینئر رہنما عمر ایوب نے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردِ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا ہے کہ یہ اسرائیل کی بربریت ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس میں کچھ نہیں، عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوچکے اور 190 ملین پاؤنڈ کیس ہی نہیں بنتا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد علیل ہیں اور عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں شامل کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ سے بھی عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں ڈالنے کا کام ہو رہا ہے۔ کراچی میں ہمارے ورکرز کو پکڑا گیا، بوگس کیسز بنائے گئے۔ آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سن لیں آپ کا فراڈ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔

Related posts

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب

Mobeera Fatima

بجٹ میں تنخواہوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس پر پیپلزپارٹی کو اعتراض ہے، قمر زمان کائرہ

Mobeera Fatima

پنجاب میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment