Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک بات بھی نہیں کرائی جاتی جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا کہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیئے کہ اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کرا دیا کریں۔

Related posts

جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی، وفاقی وزیر توانائی

Mobeera Fatima

پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

جنوبی وزیرستان میں گھر کے اندر دھماکا ، میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 5 جاں بحق

admin

Leave a Comment