Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف سمیت تین میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر محمود بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تینوں تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور (پشاور)، لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز (GHQ) تعینات کر دیا گیا ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف فی الوقت بطور ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

84 لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی شمشیر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

تھری اسٹار عہدے پر ترقی پانے والے یہ دونوں افسر جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (جی ایچ کیو) میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے احمد شریف چوہدری جو ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں اور اب بھی اسی اہم پوزیشن پر تعینات رہیں گے تاہم آئی ایس پی آر نے اس بارے میں بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

Related posts

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی دفعہ 144 کے تحت پابندیاں لگا دیں

Mobeera Fatima

سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ، عظمیٰ بخاری

admin

فوج کا کم وسائل میں بڑا معرکہ ، ہمیں پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا ، فیصل واوڈا

Mobeera Fatima

Leave a Comment