Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاق کی نسبت 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کی، کے الیکٹرک کا انکشاف

کراچی الیکٹرک سپلائی (کے الیکٹرک) کی طرف سے وفاق کی بہ نسبت اپنے ذرائع سے 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق مہنگی بجلی کی پیداوار کی وجہ سے کراچی والوں پر اضافی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ کے الیکٹرک نے وفاق کی بہ نسبت اپنے ذرائع سے 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے جون میں 58 روپے سے زائد تک فی یونٹ میں مہنگی بجلی پیدا کی جبکہ نیشنل گرڈ سے کمپنی نے اوسط تقریباً 9 روپے فی یونٹ میں بجلی حاصل کی۔

اسی طرح جون میں ڈیزل سے بجلی 58 روپے 10 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل سے بجلی 41 روپے 80 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی 38 روپے 10 پیسے تک فی یونٹ میں پیدا کی گئی۔

دوسری طرف نیپرا کے حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین اگست 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 66 پیسے اضافی دیں گے۔ نومبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 1.77 روپے فی یونٹ اور دسمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 79 پیسے فی یونٹ اضافی دینے پڑیں گی۔

Related posts

کرغزستان سے طلبہ کی واپسی ، خیبر پختونخوا حکومت نے خصوصی پروازوں کیلئے 6 کروڑ جاری کر دیئے

admin

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید

Mobeera Fatima

افغان انتظامیہ پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے، دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment