Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کی پیشکش

وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، ایرانی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا اور گلگت میں سیلاب سے اموات پراظہار افسوس کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور محسن نقوی کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تعاون کی پیشکش کی۔

سکندر مومنی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش کی اس گھری میں ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ سیلاب کے باعث سینکڑوں لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے، ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیلاب زدگان کیلئے مدد کی پیشکش پر ایرانی وزیرداخلہ سے اظہار تشکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں، پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے۔

Related posts

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

Mobeera Fatima

بجلی ٹیرف میں اضافہ، سندھ، بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن کا بجلی بلوں کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں ، امریکا

Mobeera Fatima

Leave a Comment