Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو اسلام آباد کے احتجاج میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ جس پر آج کارروائی شروع کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کر دیا۔

عدالت نے حسن ابدال پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کروانے اور رپورٹ 21 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

ڈالر معمولی سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر ،تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان

admin

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment