Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک میں چینی کی سپلائی، قیمتوں کے کنٹرول اور عام عوام کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مل کر عام آدمی کو بنیادی اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں حکومت کی سخت کارروائیوں کے باعث چینی کی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔ اور رمضان المبارک میں کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

Related posts

صدر زرداری نے کم عمر بچوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کرنے پر شاہین ناراض

Mobeera Fatima

مظفر آباد ، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جا گری ، 13 جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment