Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے “روشن معیشت بجلی پیکیج” کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان وزیرِ اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ پیکیج کے تحت آئندہ تین سال، نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک، صنعتوں اور کسانوں کو رعایتی نرخوں پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے فی یونٹ کے بجائے، 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے رعایتی نرخ پر اضافی بجلی دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ اس پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین پر ڈالا جائے گا اور نہ ہی کسی دوسرے شعبے پر۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ملکی معیشت کے استحکام، صنعت و زراعت کی ترقی، روزگار کے مواقع میں اضافے اور برآمدات بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ برس موسمِ سرما میں دیے گئے پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس سے صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور ہزاروں افراد کو روزگار ملا۔

Related posts

قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو ملکی معیشت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت، سٹاف لیول معاہدہ جلد متوقع

Mobeera Fatima

کیوبا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ملک بھر میں اسکولز اور دفاتر بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment