Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اگلے 2 ماہ میں جعلی اور مہنگی ادویات کی فروخت 99 فیصد بند ہو جائے گی ، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئندہ دوماہ میں جعلی اور مہنگی ادویات کی فروخت 99 فیصد بند ہو جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ لگا کر مارکیٹ میں فروخت پر کام کر رہے ہیں ۔ فارما ڈیوائسزز کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے انڈسٹریز کیساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ ادویات اورلائسنس کو مانیٹرکرتا ہے، اپنی ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کریں گے، آئندہ 10 سال میں اسپتالوں کی تعداد بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

دریں اثناء مصطفیٰ کمال نے ایکسپو سینٹرمیں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ہاکستان کا ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نئی جدت کو چھو رہا ہے ، مستقل میں معیشیت کی ہڈی ہیلتھ کا سیکٹر ہو گا۔

Related posts

پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Mobeera Fatima

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید

Mobeera Fatima

پرویز الہیٰ کا نام دوبارہ نو فلائی لسٹ میں شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment