Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خودکش حملہ آو ر کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے ،طلال چودھری

وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،واقعے میں 31 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک شامل ہے،خودکش حملہ آور نے کتنی بار افغانستان کا سفر کیا تفصیلات حاصل کرلی ہیں ،خودکش حملہ آور کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔

زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ،بلوچستان میں دہشتگردوں کو ان کی سوچ سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا ،دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شہید ہوئےہیں۔

دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہےہیں،دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے پیش کر چکے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے،وزیراعظم کو وزارت داخلہ 72گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ پیش کرے گی۔

Related posts

پالیسی سازی اور سفارتکاری میں آئی ایس ایس آئی کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

ملک میں گاڑیوں کی قیمتیں کم اور ملکیت میں اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

پنجگور، ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment