Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صدر آصف علی زرداری کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی بات کی گئی۔

اس ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور گہری آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کیلئے چین کی مسلسل حمایت پر شکر گزار ہیں، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے لئے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Related posts

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment