Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،لوڈشیڈنگ کا صوبائی حقوق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

بلوچستان کو 10ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیارہیں،ہمیں سالانہ 600ارب روپے کا نقصان ہورہاہے،اگر پیسے نہیں ملیں گے تو بجلی کیسے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں،پچھلے 3سال میں پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا،امید ہے آہستہ آہستہ مسائل پر قابو پالیں گے۔

اچھی ریکوری والے علاقے میں 21گھنٹے بجلی بحال رہتی ہے،نقصانات کی حد رکھنے کیلئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،نیشنل گرڈ کاکسی صوبے سے کوئی تعلق نہیں۔

بجلی کی قیمت کا بوجھ حکومت نے برداشت کیاہے،آئیسکوریجن میں زیادہ مسائل نہیں،حکومت کی کوشش ہے عوام پربوجھ نہ ڈالا جائے۔

Related posts

وزیراعظم نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

Mobeera Fatima

برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت کے موقع پر کراچی میں ریلی

Mobeera Fatima

عمران خان سے آج رؤف حسن، شبلی فراز ، عمر ایوب ، شہر یار آفریدی ملاقات کرینگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment