Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر پھر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، ڈالر گزشتہ روز مہنگا ہونے کے بعد سستا ہو گیا۔

کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 1162پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس 1لاکھ 7ہزار437پوائنٹس کی سطح پرٹریڈہوتا دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گرگیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مسلسل تیسرے منفی دن 100 انڈیکس 4795 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ 3 روز میں انڈیکس 9 ہزار 894 پوائنٹس گرا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار 208 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 278روپے30پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہواتھا۔

Related posts

پاکستان کے پہلے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپیئن شاہ زیب رند نے اپنا ٹائٹل قوم کے نام کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان کے ایم ایم اے کے عالمی کامیابیوں پر سفیر ثاقب کی تعریف، نئے سال کی نیک خواہشات کا اظہار

admin

واشنگٹن میں ہائی الرٹ ، وائٹ ہائوس کے گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment