Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد کو چھو گیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 447 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 434 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پہلے سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مثبت سے منفی میں تبدیل ہو گیا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 279 روپے 60 پیسے پر آ گئی ہے۔

Related posts

گزشتہ سوا دو سال کے دوران ملکی قرضوں میں ریکارڈ 31 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ

Mobeera Fatima

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا جنوبی افریقہ کیخلاف زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

فنڈز کی کمی ، پختونخوا حکومت کا پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment