چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ ٹیم کے کپتان سے کہا ہے کہ ’’ایک‘‘ ہو کر کھیلیں، کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا، محمد رضوان نے یقین دھانی کرائی کہ وہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان نے ملاقات کی، اس موقع پر نائب کپتان سلمان علی آغا بھی موجود تھے
محسن نقوی نے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنلز ہیں، آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں قوم کو ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے ، ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کرے گی تو کوئی ہرا نہیں سکتا۔