Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے کے بین الاقوامی کرایوں میں بڑی کمی کا امکان

پی آئی اے نے اپنے بین الاقوامی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے بین الاقوامی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔

جس سے کرایوں میں نمایاں کمی کی راہ ہموار ہوگئی۔پی آئی اے کے مقامی چیپٹر کے ذرائع نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ چھوٹ پاکستانی حکومت کی درخواست پر دی گئی تھی اور اس کے نتیجے میں مسافروں کی خاطر خواہ بچت ہو سکتی ہے۔

امریکہ جانے والے مسافروں کو 350,000 روپے تک کی بچت ہونے کا امکان ہے، جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ٹکٹ کی قیمتوں میں 105,000 روپے تک کی کمی ہوگی۔

یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرق بعید کے لیے سفر کرنے والوں کو ٹکٹ پر 210,000 روپے تک کی بچت ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے آئندہ ماہ پیرس کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کرے گی۔

Related posts

ملک میں مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،عطاتارڑ

Mobeera Fatima

ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ مسترد

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ میں دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، ایف بی آر سے کرانے کیلئے درخواست دائر

admin

Leave a Comment