Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

پی آ ئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 107 مسافر آج صبح 3 بجے بحفاظت وطن پہنچے۔

ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان کے شہر اشک آباد پہنچے تھے۔

اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔

مسافروں نے حکومت اور پی آ ئی اے کے بروقت اقدام کو سراہا اور قابل تحسین قرار دیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ملکی مفادات کی خاطر قومی ایئرلائن کا اپنی خدمات فراہم کرنا ہماری دہائیوں پر مشتمل روایات کا تسلسل ہے۔

Related posts

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

Mobeera Fatima

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی

Mobeera Fatima

ہانیہ عامر کی سالانہ کمائی 50 کروڑ؟ بھارتی میڈیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment