Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے کی پرواز کی دمام ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے روانہ ہوئی تھی، روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں کمیونیکیشن میں فنی خرابی محسوس کی گئی۔

کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق مواصلات کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے دوبارہ لینڈنگ کی گئی۔

پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ انجینئرز نے طیارے کا معائنہ مکمل کیا گیا،سب ٹھیک کی رپورٹ کے مطابق پرواز دوبارہ لاہور کے لئے روانہ ہو گئی۔

Related posts

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط منظور، ادویات پر بھی ٹیکس عائد

Mobeera Fatima

پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment