Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے کا ٹورنٹو سے پاکستان کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے یوم آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ،یکم تا 14 اگست کے درمیان بکنگ پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو  ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں پر 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان لازمی سفر کرنا ہو گا۔

اس سے قبل پی آئی اے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

سندھ ہائیکورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment