Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور ہائیکورٹ ، مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس

پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

رجسٹرار ہائیکورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ برقرار رکھا ، ہائیکورٹ کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہو چکا ہے۔

رجسٹرار کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست اب قابل سماعت نہیں ہے لہٰذا اس کو واپس کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں پشاور ہائیکورٹ کا 25 مارچ 2024 کو مخصوص نشستوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پی ٹی آئی کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔

Related posts

مخصوص نشستیں ، الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

ڈالر 7 پیسے سستا ، اسٹاک مارکیٹ نے 79 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment