محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، مری، گلیات، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد، لیہ، بھکر، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بارش کی توقع ہے۔