شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ،انکوائری کمیٹی میں رؤف حسن، مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں۔
اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ انہیں پہلے ہی سیاسی اور کور کمیٹی سے ہٹادیا گیا تھا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔