Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے جون 2024 کے مقابلے 0.5 فیصد بہتری ظاہر کر دی ہے۔ اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں پاکستان میں سب سے کم شرح نمو رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اور اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

بھارت 6.7 فیصد، بھوٹان 7.2 فیصد، مالدیپ میں 4.7 فیصد، نیپال 5.1 فیصد، بنگلہ دیش 4.1 فیصد اور سری لنکا میں 3.5 فیصد گروتھ کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے بعد سیاسی عدم استحکام میں کمی ہوئی ہے۔ جبکہ پاکستان میں زرعی اور صنعتی شعبے کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے۔ مستحکم کرنسی اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے میکرو اکنامک استحکام نظر آیا۔ اور مہنگائی میں کمی کے بعد مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں کمی کی۔

عدم استحکام میں کمی سے کاروبار اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ آئندہ مالی سال پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں فی کس آمدن کم رہ سکتی ہے۔ پاکستان، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں نوجوانوں میں بے روزگاری زیادہ ہے۔

Related posts

فیلڈ مارشل امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مدعو ، بھارتی حلقے پریشان

Mobeera Fatima

بلوچستان میں پٹرول کا شدید بحران ، فی لٹر 550 روپے تک فروخت ہونے لگا

Mobeera Fatima

کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال ، شہریوں میں خوشی کی لہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment