Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ اور نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل اہم رہا۔ جبکہ متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں افغانیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔ اور غیر قانونی مقیم لوگوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ چیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 14 ممالک کے لیے ویزا معطلی کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ جبکہ ہمارے چین کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات ہیں۔ اور ہم امریکہ کی جانب سے ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔

Related posts

پنجاب میں ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ، صوبائی حکومت کا احسن اقدام

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

Mobeera Fatima

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment