امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانیوں کی ذہانت اورصلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حیرت انگیز اشیا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارت سے متعلق موثر بات چیت ہوئی،ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے تجارت کا خواہشمند ہے اور انہوں نے اس سمت میں بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک بھارت معاملات کو بہترکرنے کے لیے تجارت کواستعمال کیا،میں نے کہا کہ ہمیں تجارت کے حوالے سے بات کرنی چاہیے، پاک بھارت جنگ بندی کے معاملے پر بہت سراہا گیا جو بڑی کامیابی ہے۔