Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ ، شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کے لئے نیوزی لینڈ جائے گی، جہاں وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کیا ہے، پاک نیوزی لینڈ وائٹ بال سیریز کا آغاز 16 مارچ 2025ء سے ہو گا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، دوسرا 18 مارچ کوڈنیڈن، تیسرا 21 مارچ کوآکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچ 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے، اس طرح پانچ اپریل کے میچ کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کا اختتام ہو گا، نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کی بھی تصدیق کر دی ہے اس کے علاوہ پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلنے کی بھی تصدیق کی ہے۔

Related posts

اسپن وکٹیں دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج ہوں گی، ایڈن مارکرم

Mobeera Fatima

جماعت نہم اسلامیات کا پرچہ 100 نمبر کا ہوگا، ہدایات جاری

Mobeera Fatima

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment