Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر بھارت کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے

پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے ناکام بنا دیئے۔

وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، پاکستان نے کامیابی سے حملے ناکام بنائے۔

انہوں نے کاہ کہ سائبرحملوں کا کوئی اثر ٹیلی کام سیکٹر پر نہیں آیا، وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے ، این ٹی سی کے پاس سائبرسکیورٹی کا بہترین سسٹم ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں ، سائبرحملوں سے متعلق این ٹی آئی ایس پی بھی فعال ہے ، پاکستان سائبرسکیورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔

Related posts

اسلام آباد، مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

admin

مرغی کا گوشت 526 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment